Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
162 - 303
ساحل پر ایک نوجوان کو دیکھا ،اس کا رنگ اڑا ہوا تھا جبکہ چہر ے پر مقبولیت کے انوار اور قرب ومحبت کے آثار دکھائی دے رہے تھے ۔میں نے اسے سلام کیاتو اس نے احسن انداز میں سلام کا جواب دیا۔ میں نے پوچھا کہ'' محبت کی علامت کیا ہے ۔'' جواب دیاکہ'' دربدر کی ٹھوکریں کھانا ، لوگو ں میں رسوا ہونا ، نیند نہ کرنا اور بارگاہِ الٰہی عزوجل سے دُوری کا خوف رکھنا۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي الله عليه وسلم)

اشعار
اَبْلَیْتَ مَنْ اَحْبَبْتَ یَاحُسْنَ الْبَلَا		وَخَصَّصْتَ بِالْبَلْوٰی رِجَالًا خُشَّعًا

اَحْبَبْتَ بَلْوَاھُمْ وَطُوْلَ حَنِیْنِھِمْ 		وَاَطَلْتَ ضُرَّھُمْ لِکَیْ یَتَخَضَّعَا
ترجمہ:(۱)اے اچھا آزمانے والے! تو اپنے پسندیدہ بندوں کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور عاجزی کرنے والوں کوآزمائش کے لئے خاص فرمالیتاہے۔

    (۲)تو ان کی آزمائش اور ان کی طویل گریہ وزاری کومحبوب رکھتا ہے اور ان کی تکلیف کو اورزیادہ کردیتا ہے تا کہ وہ عاجز ی کریں۔

پیارے اسلامی بھائیو!

     محبت کی منزل کو پانے کے لئے بہت سے راستے اوران راستوں میں متعدد پڑاؤ ہیں۔ شوق کے ساتھ بیدار ہوجاؤ تا کہ اپنا سفر طے کرسکو۔اپنے رب عزوجل سے ہمیشہ بڑے مرتبہ والی محبت مانگا کرو۔ اللہ عزوجل نے اپنے مقرَّبین کے لئے درِولایت کھول رکھا ہے ۔ اس دروازے سے خوشبو و الا اس طر ح گزرتا ہے کہ اس کی نورانیت (ہماری)آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے۔ وجد کے پیالے اس کے سامنے گھومتے ہیں اور وہ
Flag Counter