Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
159 - 303
کیاہے؟' فرمایا کہ'' جب دل سانپ کی طر ح بل کھائے اور شو ق کی آگ میں جل اٹھے تو سمجھ لوکہ یہ محبت سے معمور ہے ۔جدائی کے علاوہ محبت کرنے والے کوجس بھی مصیبت کا سامنا ہوتاہے وہ اس کے لئے نعمت ہوتی ہے تووہ محبوب کے علاوہ ہر شے کو بدلے میں دے دیتا ہے، کیا تم نہیں جانتے کہ حضرتِ سیِّدُنا آدم صفی اللہ علی نبیناوعلیہ الصلوۃوالسلام نے پریشانی کا سامنا کیا مگر چونکہ ان کے ساتھ جدائی نہ تھی اس لئے یہ پریشانیاں ان کے لئے نعمت اور تحفہ بن گئیں۔'' پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے یہ اشعار پڑھے :
جَسَدٌ   نَاحِلٌ     وَدَمْعٌ    یَّفِیْضُ			وَھَوًی قَاتِلٌ  وَّقَلْبٌ   مَّرِیْضُ

وَسِقَامٌ    عَلٰی   التَّنَائِیْ  شَدِیْدٌ			وَھُمُوْمٌ    وَّحُرْقَۃٌ   وَّمَضِیْضُ

یَاحَبِیْبَ الْقُلُوْبِ قَلْبِیْ مَرِیْضٌ 			وَالْھَوٰی قَاتِلِیْ وَدَمْعِیْ یَفِیْضُ

اِنْ   یَّکُنْ   عَاشِقٌ   طَوِیْلٌ  بَلَاہُ		           فَبَلَائِیْ بِکَ الطَّوِیْلُ الْعَرِیْضُ
ترجمہ:(۱) جسم لاغرہے اور آنسو بہہ رہے ہیں،نفسانی خواہشات قاتل ہیں اور دل مریض ہے ۔ 

    (۲)دُوری کا مرض بہت شدیدہے ، فکراور سو زِجگرکاشکارہوں اور مصیبت سے دوچار ہوں۔

    (۳)اے دلوں کے محبوب !میرا دل بیمارہے ، خواہشِ نفس مجھے گھائل کررہی ہے اور میرے آنسو بہہ رہے ہیں۔

    (۴)اگر عاشق کی آزمائش طویل ہوتی ہے ،توتیری طرف میری آزمائش بھی بڑی طویل و عریض ہے ۔

    حضرتِ سیِّدُنا عبدالاعلی علیہ رحمۃ اللہ الولی فرماتے ہیں :''پھر انہوں نے ایک زور دار چیخ ماری اور زمین پر تشریف لے آئے ،دیکھتے ہی دیکھتے ان کی رو ح قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔ میں جب ان کے کفن و دفن کا انتظام کرنے کے لئے باہر نکلا
Flag Counter