امام ابن جوزی علیہ رحمۃاللہ القوی اپنے زمانے میں وعظ وخطابت کے امام تھے ، مختلف علوم وفنون میں انہوں نے بہترین کتابیں تصنیف فرمائی ہیں ، تد ریس بھی کرتے تھے اورآپ حافظ الحدیث تھے۔( ایک لاکھ احادیث مبارکہ سندکے ساتھ یادکرنے والاحافظ الحدیث ہوتاہے )
حافظ ابن کثیر علیہ رحمۃ اللہ القدیر فرماتے ہیں:
محدث ابن جوزی علیہ رحمۃاللہ القوی کاشماران علماء میں ہوتاہے جنہوں نے کثیرعلوم حاصل کئے اور دوسروں سے ممتا ز ہوگئے اور فن خطابت میں ایسا ممتازمقام پایاکہ نہ ان سے پہلے کوئی اس درجہ تک پہنچا اور نہ ہی کوئی بعد میں پہنچے گا ۔
مؤ رخ ابن خلکان علیہ رحمۃ اللہ المنان فرماتے ہیں:
امام ابن جوزی علیہ رحمۃاللہ القوی اپنے زمانے کے بہت بڑے عالم ، حدیث میں وقت کے امام اور زبردست واعظ تھے۔
حافظ الحدیث اِمام ذہبی علیہ رحمۃ اللہ الولی کے کلام کاخلاصہ :
امام ، علامہ ، حافظ ، مفسر ، شیخ الاسلام ، فخرعراق ،جمال الدین ،واعظ ، صاحب
(حلیۃ الاولیاء ،ابراھیم بن ادھم،الرقم ۱۱۱۹۸،ج۸،ص۱۰)