نام ونسب :
امام ،علامہ ،حافظ ،محدث ،مفسر جمال الدین ابو الفر ج عبد الرحمن بن علی بن محمد بن علی بن عبداللہ بن حمادی بن احمد بن محمد بن جعفر الجوزی القرشی التیمی البکری البغدادی الحنبلی ابن عبداللہ بن القاسم بن النضربن القاسم ابن محمدبن عبداللہ بن الفقیہ عبدالرحمن بن القاسم بن محمد ابن سیدنا ابو بکر الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔
ولادت :
آپ۵۱۱ھ میں پیدا ہوئے ۔
تعلیم :
آپ نے ۵۱۶ھ میں سماع ِحدیث شروع کردیا تھا۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً پانچ سال تھی۔آپ تین سال کے تھے کہ آپ کے والدمحترم کا انتقال ہو گیا پھر آپ کی پرورش آپ کی پھوپھی نے کی تھی ۔انہوں نے آپ کو حضرت ابوالفضل بن ناصر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں بھیجا جن سے امام ابن جوزی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے کثیر علم حاصل کیا ۔ علوم حدیث حضرت ابوالفضل بن ناصررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل کئے اور علوم قرآن اور علوم ادب حضرت سبط الخیاط اور ابن الجوالیقی سے حاصل کئے ۔آپ کے دیگر اساتذہ یہ ہیں: علی بن عبدالواحد الدینوری ، ابو الوقت سجزی ، قاضی ابو یعلی الفراء ، ابوالحسن بن الزاغونی ، ابن السبطی ،احمد بن احمد المتو کلی۔