Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
149 - 303
دنیا کے دھوکے سے بچنے کا بیان
    اے گناہ کر کے توبہ سے منہ موڑنے والے ! کیا تجھے اندازہ ہے کہ تیرے کتنے  گناہ لکھے جاچکے ہیں ،اللہ عزوجل تجھ پر رحم کرے جھوٹی اُمّید کو چھوڑدے، مجھے تیری عُمر ضائع ہونے پر افسوس ہے ،اہل ِدل کہا ں سے کہاں پہنچ گئے اور تُو ابھی تک اپنی خواہشات میں جکڑا ہوا ہے ،ہم تیری خیر خواہی کرتے ہوئے تجھے نیکی کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ توسنی اَن سنی کررہا ہے ۔ 

چند اشعار
یَادَھْرُ   مَا   اَقْضَاکَ   مِنْ مُتَلَوِّنٍ	فِیْ حَالَتَیْکَ  وَمَا اَقَلَّکَ مُنْصِفًا

وَغَدَوْتَ لِلْعَبْدِ الْجَھُوْلِ مُصَافِیًا		  وَعَلٰی  الْکَرِیْمِ الْحُرِّسَیْفًا مُرْھِفًا

دَھْرٌ   اِذَا   اَعْطٰی اِسْتَرَدَّ عَطَا ءَ ہُ		  وَاِذَا    اِسْتَقَامَ  بِدًّا   لَہُ    فَتَحَرَّفَا

لَا  اَرْتَضِیْکَ  وَاِنْ  کَرُمْتَ لِاَنَّنِیْ		  اَدْرِیْ بِاَنَّکَ لَا تَدُوْمُ عَلٰی الصَّفَا

مَادَامَ    خَیْرُکَ   یَا زَمَانُ   بِشَرِّہِ		  اَوْلٰی  بِنَامَاقَلَّ  مِنْکَ  وَمَا کَفٰی
ترجمہ: (۱)اے زمانے !تُواپنی دونوں حالتو ں میں کتنا ر نگین ہے اور کتنا کم انصاف کرنے والاہے؟

    (۲)تیری صبح جاہل شخص سے محبت کرتے ہوئے ہوتی ہے ، اور شریف عز ت دار آدمی پر دھاری دار تلوار بن جاتاہے۔

    (۳)زمانہ جب (کچھ)عطاکرتا ہے تو اپنی عطاکو واپس بھی لوٹالیتا ہے ،اورجب اپنی غیرضروری عطاسے رُک جاتاہے توایک طرف ہوجاتاہے۔

    (۴)میں تجھ سے راضی نہیں ہوں گااگرچہ تُو بزرگی دکھائے ، کیونکہ میں اس بات کو بخوبی جانتا ہوں کہ تُو ہمیشہ ایک جیسانہیں رہتا۔
Flag Counter