| آنسوؤں کا دریا |
'' خداعزوجل کی قسم ! ہر گز نہیں، بلکہ میں تو اس سورۃ کے بارے میں کچھ نہ جانتی تھی لیکن جب اس شخص نے مجھ سے( نکاح کے لئے )اصرار کیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں دوزخ میں داخل ہورہی ہو ں کہ اچانک اس شخص کو میری جگہ جہنم میں ڈال دیا گیا۔ یہ خواب دیکھنے کے بعد میں بے حد خوفزدہ ہوگئی تو حضرت سیدنا مالک علیہ السلام نے مجھ سے کہا:'' ڈرو مت اللہ عزوجل نے اس شخص کو تیرا فدیہ بنادیا ہے۔'' پھر کسی نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے جنت میں داخل کردیا ،میں نے جنت میں ایک جگہ لکھا ہو ا دیکھا :
یَمْحُوا اللہُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ ۚۖ وَعِنۡدَہٗۤ اُمُّ الْکِتٰبِ ﴿39﴾
ترجمہ کنزالایمان :اللہ جو چاہے مٹاتا اور ثابت کرتاہے او ر اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے ۔(پ 13، الرعد:39)
پھر مجھے سورۂ اخلاص سکھا ئی گئی اور میں نے اسے یاد کرلیا ۔جب میں بیدار ہوئی تو یہ سورت مجھے بدستوریاد تھی ۔''
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ'' وہ عورت تو مسلمان ہوگئی مگر یہ شخص مُرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔''ہم اللہ عزوجل سے عافیت کے طلب گار ہیںمسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے ہو ایمان پر خاتمہ یا الٰہی عزوجل