Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
124 - 303
اپنے اس فرمانِ عظیم میں کیا:
رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللہَ عَلَیۡہِ
ترجمہ کنز الایمان :کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ سے کیاتھا۔(پ21، الاحزاب: 23)

    تیسرا: وہ شخص جس کا کلام اللہ عزوجل کے لئے ہو ،وہ نیکی کی دعوت دے، برائی کی تمام اقسام سے خو دبھی بچے اور دوسروں کو بھی منع کرے۔ یہ وہ شخص ہے جس کا وصف اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمانِ عظمت نشان میں بیان کیاہے:
وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیۡنَۃِ رَجُلٌ یَّسْعٰی
ترجمہ کنز الایمان :اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک مرد دوڑتا آیا۔ (پ22،سورۃ یس آیت 20)

    چوتھا:وہ شخص جس کاباطن اس کے موکل فرشتو ں کے بارے میں گفتگو کرے اور اس کے راز کو اس کے مولیٰ عزوجل کے علاوہ کوئی نہ جانتاہو۔ یہ وہ شخص ہے جس کا تذکرہ اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمان ِ ذیشان میں کیاہے:
اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمْ وَ قُلُوۡبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللہِ ؕ
ترجمہ کنز الایمان :اللہ نے اُتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخرتک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جواپنے رب سے ڈرتے ہیں پھران کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خداکی طرف رغبت میں ۔(پ23،الزمر: 23)
Flag Counter