Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
123 - 303
ترجمہ:(۱)شدت محبت کے سبب میری شہرت درست ہے ،اورمجھے ملامت کرنانہ تواس کے لئے درست ہے اورنہ مجھ لائق ہے۔

    (۲)وہ مجھے لاعلمی کی بناپر محبت میں ملامت کررہا ہے اور جب بھی اس نے مجھے ملامت کی مجھے بھلی ہی لگی ۔

    (۳)لوگ نے پوچھا:کیا تجھے (محبت میں)افاقہ ہوا؟ میں نے جواب دیا: 'اے لوگو! میرے جیسے کوافاقہ ہرگزنہیں؟

    (۴)انہوں نے پوچھا :''توعشق میں گرفتارہوگیاہے ؟ میں نے جواب دیا: ''ہاں! میں نے عشق کیا(اور)اظہارعشق میں مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔''
لوگوں کی چار اقسام:
    حضرتِ سیِّدُنا ابو علی علیہ رحمۃ اللہ الولی فرماتے ہیں کہ'' مقام فناء(یعنی وہ مرتبہ جس تک بندہ بذریعہ عبادت درجہ بدرجہ ترقی حاصل کرتاہے ،اس)میں لوگو ں کی چار اقسام ہیں:

     پہلا: وہ شخص جس کے دل پر اللہ عزوجل کی عظمت اور محبت غالب آگئی او روہ اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغو ل ہو کر دوسروں سے غافل ہوگیا ۔ یہ وہی شخص ہے جس کا ذکر اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمان میں کیا ہے:
رِجَالٌ ۙ لَّا تُلْہِیۡہِمْ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ
ترجمہ کنز الایمان :۔وہ مرد جنہیں غافل نہیں کرتا کوئی سودا اور نہ خرید و فروخت اللہ کی یاد سے (پ18، النور: 37)

    دوسرا: وہ شخص جس نے اللہ عزوجل سے صدق ِ عبادت، اظہارِ بندگی، خالص پرہیزگاری اوروفاداری کاوعدہ کیاہے ،یہ وہ شخص ہے جس کا تذکرہ اللہ عزوجل نے
Flag Counter