Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
118 - 303
دربانوں نے حاضری سے روک دیا، اس کے پاس کوئی زادِ سفر نہیں ،کوئی سواری نہیں اور کچھ طاقت نہیں وہ کہاں جائے ؟'' توشاید غیب کے پردوں کے پیچھے سے کوئی رحمت ظاہر ہو جو تیری مصیبتوں کی مشکلات کو آسان کر دے۔

    وہ پاکیزہ نفوس کس قدر خوش نصیب ہیں جنہوں نے بلاحجاب آخرت کا مشاہدہ کیاہے اور جو کچھ اللہ عزوجل نے اپنے فرمانبرداروں کے لئے اجر وثواب تیار فرمایا اس کامعائنہ کیا ہے ،تم غور تو کرو کہ انہوں نے اپنے بدن کیوں کمزور کر ڈالے ، اپنے جگر پیاسے رکھے،اپنی گردنیں (اللہ عزوجل کے لئے کیوں )جھکا دیں اور اسی کے ذکر کو اپنی پونجی اور مراد کیوں بنایا؟

چند اشعار
یَارِجَالَ  اللَّیْلِ  مَھْلًا  عَرِّسُوْا		اِنَّنِیْ بِالنَّوْمِ عَنْکُمْ   مُشْتَغِلْ 

شَغَلَتْنِیْ عَنْکُمُ النَّفْسُ الَّتِیْ		تَقْطَعُ   اللَّیْلَ   بِنَوْمٍ   وَکَسَلْ

اَنَا     بَطَّالٌ      وَّاَنْتُمْ      رُکَّعٌ		زَادَ تَفْرِ یْطِیْ وَزِدْتُّمْ فِیْ الْعَمَلْ

قُلْتُ مَھْلًاسَادَتِیْ اَھْلَ الْوَفَا		حَمَلَ   الْقَوْمُ   وَقَالُوْا   لاَمَھَلْ
ترجمہ:(۱)اے رات میں عبادت کرنے والو ! کچھ دیر تو آرام گاہ میں چلے جاؤ،کہ میں نیند کے سبب تم سے (یعنی تمہاری اس عبادت میں شریک ہونے سے)دورہوں۔

    (۲)مجھے نینداورسستی میں رات گزارنے والے نفس نے تم سے بے تو جہ کردیا ہے۔

    (۳)میں فضولیات میں مشغول ہوں اورتم نمازمیں، میری کوتا ہی میں اضافہ ہوااورتم عمل میں آگے بڑھ گئے ۔

    (۴)میں نے کہا: وفاکے پیکر سردارو ! کچھ انتظار کرلو تووہ بے نیازی سے کہنے لگے: ''انتظار کی مہلت نہیں ہے۔''
Flag Counter