Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
112 - 303
وَاَجْسَامُھُمْ فِیْ الْاَرْضِ سَکْرٰی بِحُبِّہِ		وَاَرْوَاحُھُمْ فِیْ لَیْلِ حُجُبِ الْعُلٰی تَسْرِیْ

عِبَادٌعَلَیْھِمْ رَحْمَۃُ اللہِ اُنْزِلَتْ			فَظَلُّوْاعُکُوْفًا فِیْ الْفَیَافِیْ وَفِیْ الْقَفْرِ

وَرَاعُوْا نُجُوْمَ اللَّیْلِ لَایَرْقُدُوْنَہُ			بِاِدْمَانِ تَثْبِیْتِ الْیَقِیْنِ مَعَ الصَّبْرِ

فَھٰذَا نَعِیْمُ الْقَوْمِ اِنْ کُنْتَ فَاھِمًا			وَتَعْقِلُ عَنْ مَوْلَاکَ آدَابَ مَنْ یَّدْرِیْ

فَمَاعَرَّسُوْا اِلَّابِقُرْبِ حَبِیْبِھِمْ			وَلَا عَرَّجُوْا عَنْ مَّسِّ بُؤْسٍ وَّلَاضُرٍّ

اُدِیْرَتْ کُؤُوْسٌ لِلْمَنَایَا عَلَیْھِمْ			فَغَفَوْا عَنِ الدُّنْیَا کَاِغْفَاءِ ذِیْ سُکْرٍ

ھُمُوْمُھُمْ جَالَتْ لَدٰی حُجُبِ الْعُلٰی		وَھُمْ اَھْلُ وُدِّ اللہِ کَالْأَنْجُمِ الزُّھْرِ

فَلَا عَیْشَ اِلَّامَعَ اُنَاسٍ قُلُوْبُھُمْ 			تَحِنُّ اِلٰی التَّقْوٰی وَتَرْتَاحُ لِلذِّکْرِ
ترجمہ:(۱)عا رفین کے دل ذکر کے مشتاق رہتے ہیں اوروہ مناجات کے وقت پست آوازمیں اللہ عزوجل کی تسبیح وتقدیس بیان کرتے ہیں۔

    (۲)اورزمین میں ان کے اجسام اللہ عزوجل کی محبت کے سبب مدہوش رہتے ہیں اور ان کی روحیں عالی شان حجابات میں رات کوسیر کرتی ہیں۔

    (۳)یہ وہ بندے ہیں جن پر اللہ عزوجل کی رحمت برستی ہے اور انہوں نے جنگلات اور چٹیل میدانوں میں ٹھکانے بنالئے ہیں ۔

    (۴)اوروہ ستاروں کی نگہبانی کرتے ہیں،صبرکے ساتھ پختہ یقین کی وجہ سے راتو ں کو نہیں سوتے ۔(یعنی عبادت کرتے ہیں)

    (۵)انسانوں کے لئے عظیم نعمت یہی ہے اگر تو سمجھ لے اور اپنے مولیٰ عزوجل کی بارگاہ کے آداب سے واقف (لوگوں)کی طرح علم رکھے ۔

    (۶)وہ اپنی آرام گاہوں سے اپنے محبوب کے قرب ہی کے لئے الگ ہوتے ہیں اوروہ کسی تکلیف ونقصان کے پہنچنے کی پرواہ نہیں کرتے۔

    (۷)ان پردنیاوی خواہشات کے جام پیش کئے جاتے ہیں مگریہ لوگ دنیاسے یوں
Flag Counter