Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
104 - 303
ہے یہاں تک اس کی ماں پیار سے اسے اپنے آپ سے چمٹا لیتی ہے۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ علیہ وسلم)
قناعت :
     حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ علیہ السلام نے راہِ خدا عزوجل میں سفر کے دوران فرمایا: ''میرے پاؤں میری سوا ری ہیں ، بال(یعنی اُون ) میر الباس ہیں، خوف خدا عزوجل میری پہچان ہے ، زمین کے پودے میرے پھول ہیں،جَو کی روٹی میری غذا ہے، رات کے اندھیرے میرا سائبان ہیں اور جہاں رات ہوجائے وہی میرا ٹھکانا ہے اور جسے ایک دن مرنا ہے یہ نعمتیں اس کے لئے بہت ہیں ۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
اللہ عزوجل کے ولی کی تلاش :
    حضرتِ سیِّدُنا شبلی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ ''میں نے مکۃ المکرمہ میں ایک اَعرابی(یعنی عرب کے دیہاتی) کو صوفیاء کی خدمت کرتے ہوئے دیکھا ۔میں نے اس کا سبب پوچھا تو اس نے مجھے بتایا: ''میں ویرانے سے گزر رہا تھا کہ میں نے ایک غلام کودیکھا جو ننگے پاؤں،بر ہنہ سرتھا۔ اسکے پاس تو شہ ، مشکیزہ اور عصاوغیرہ کچھ نہ تھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ'' میں اس سے ملتا ہوں اگر یہ بھوکا ہوگا تو اسے کھانا کھلاؤں گا اور اگر پیا سا ہوگا تو پانی پلاؤں گا۔'' چنانچہ میں اس کے پیچھے پیچھے چل دیا یہاں تک کہ ہم دونوں کے درمیان ایک ہاتھ کافاصلہ رہ گیا۔مگر اچانک وہ مجھ سے دور ہونا شروع ہوگیا حتی کہ میری نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔
Flag Counter