Brailvi Books

انوکھی کمائی
9 - 32
سارا گھرانا سنّت کا گہوارہ بن گیا ،گھر کا ہر ایک فرد قبرو آخرت کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادمِ تحریر سب گھر والے دعوتِ اسلامی سے بے پناہ محبت کرتے اورمدنی کاموں کی ترقی وعروج کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ میرا چھوٹا بھائی مدرسۃالمدینہ میں حفظ کی سعادت پارہا ہے۔ یہ سب فیضانِ دعوت ِاسلامی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی پر استقامت اور دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں رہ کر خوب خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! 			صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


{۳}گناہوں سے توبہ کرلی  
	 بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے کچھی پاڑہ کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں بھی عام لڑکیوں کی طرح فیشن کرنے، فلمیں ڈرامے دیکھنے کی دلدادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے پردگی کی آفت میں بھی گرفتار تھی۔ میری اصلاح کی صورت کچھ اس طرح بنی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ملاقات ہوگئی، دورانِ گفتگوانہوں نے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول کی برکتیں سنائیں تو مدنی ماحول کی اہمیت کا پتا چلا کہ