Brailvi Books

انوکھی کمائی
10 - 32
دعوتِ اسلامی پراللہ عَزَّوَجَلَّ  کا کس قدرفضل و کرم ہے ۔ان اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کے دوران کہا: آپ اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنالیجئے پھر دیکھئے آپ کو کیسی برکتیں ملتی ہیں۔ ان کے’’ میٹھے بول‘‘ اس قدر متأثر کن تھے کہ ’’جنّت میں لے جانے والے اعمال‘‘ کرنے کی ہامی بھرلی۔  سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی تووہاں حیا کی فضاء دیکھ کر احساس ہوا کہ مسلمان عورت کو کیسا ہوناچاہیے؟ اجتماع میں ہونے والا پُر سوز بیان سن کر دل میں ’’جہنم میں لے جانے والے اعمال ‘‘ سے بچنے کی فکراجاگرہوگئی  میں خوفِ خدا سے کانپ اٹھی، مجھے اپنی سابقہ بداعمالیوں پر ندامت ہونے لگی، اجتماع کے آخرمیں ہونے والی رقت انگیز دعا نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اور میں نے اپنے مہربان رب عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں گناہوں کی مغفرت طلب کی اور باپردہ زندگی گزارنے کی پاکیزہ سوچ کوعملی جامہ پہنانے کی نیّت سے مدنی ماحول اپنا لیا ۔اس کی برکتوں کاکچھ یوں ظہور ہونے لگا کہ فلمیں ڈرامے دیکھنے اورفیشن کرکے بے پردگی کرنے کے گناہ کبیرہ سے مجھے نفرت ہوگئی۔باپردہ رہنا میرا معمول بن گیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی انعامات کی ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کر رہی ہوں۔

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!				 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد