Brailvi Books

انوکھی کمائی
8 - 32
 اللہ عَزَّوَجَلَّکے گھر سے منادی فلاح وکامیابی کی دعوت دیتا مگر ہمارے کان تو گانے باجے کے اس قدر عادی ہوچکے تھے کہ ان نورانی صداؤں کا کوئی اثر نہ ہوتا۔ الغرض ساراگھر گناہوں کی نحوست میں ڈوب چکا تھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو ترقی وعروج عطافرمائے جو اس پُرفتن دور میں لوگوں کو گناہوں کی دلدل سے نکالنے میں اہم کردار اداکررہی ہے ،خوش قسمتی سے ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک باپردہ اسلامی بہن نے ہمارے گھر کے دروازے پر دستک دی،انہوں نے دل موہ لینے والے انداز میں سلام کرتے ہوئے اندرآنے کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر وہ گھر میں داخل ہوئی اور گھر کی تمام خواتین کو قریب آنے اور نیکی کی دعوت سننے کی دعوت پیش کی۔ ان کی پُراثر زبان سے فکر آخرت کی باتیں سن کر دل میں ایک ہَلچَل سی مچ گئی، انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوکر علم دین کی برکتیں سمیٹنے کا ذہن دیا، ان کی پرخلوص دعوت کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ ہم بہت جلد ہی سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے لگیں ، اجتماع میں ہونے والے پرسوز بیانات اور رقت انگیز دعا ؤں نے دل پر چھائے غفلت کے پر دے چاک کر دیے، جس کے سبب گناہوں سے نفرت اورنیکیوں سے محبت ہوگئی، فلمیں ڈرامے گانے باجے دیکھنے سننے سے سبھی نے توبہ کرلی، نمازوں کی پابندی شروع کردی اور بے پردگی کو چھوڑ کر شرعی پردہ کرنے لگیں ،گھر میں سکون کی فضا قائم ہوگئی، ہمارا