Brailvi Books

انوکھی کمائی
4 - 32
کی خوشنودی کے لیے ہونا چاہئیے، ہمیں ہر اس کام سے اپنا دامن بچاناچاہئے جس سے اللہ عَزَّوَجَلَّ ناراض ہو ،میری پیاری اسلامی بہن شریعت میں پردے کی بڑی اہمیّت ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مسلمان عورتوں کو نامحرم مردوں سے پردہ کرنے کا حکم فرمایا ہے، اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ آپ ذرا غور تو فرمائیے یہاں کیسے کیسے لوگ آتے ہوں گے اور نجانے آپ کو کیسی کیسی نظروں سے گھورتے ہوں گے؟ میرا مشورہ ہے کہ آپ اس کام کو چھوڑ کر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ دورانِ گفتگو ہی انہوں نے بتایا کہ میں آپ کے ساتھ والے فلیٹ میں ہی رہتی ہوں۔ انکی پرخلوص نیکی کی دعوت سے میں متأثرتوہوئی مگر اپنی بری روش نہ چھوڑ سکی، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ اس اسلامی بہن نے میری فراغت کے اوقات جانچ لئے اور ایسے وقت میں ہی تشریف لاتیں جبکہ میں بالکل تنہا ہوا کرتی ۔وہ انفراد ی کوشش کے ذریعے میرا مدنی ذہن بناتیں ، کبھی اپنے پیرو مُرشد امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا تذکرہ کرتیں تو کبھی دعوتِ اسلامی کی مدنی بہاریں بیان فرماتیں۔ ایک دن وہی خیر خواہ اسلامی بہن میرے پاس آئیں اور کہنے لگیں :کہ میرے بچوں کے ابو باہر کھڑے ہوئے ہیں ، انہیں ضروری کال کرنی ہے، میں نے کہا: انہیں اندر بلالیجیے، تو کہنے لگی: وہ اندر نہیں آسکتے ۔میں نے کہا کیوں ؟تواس باپردہ اسلامی بہن نے کہا: ’’پہلے آپ پردہ کیجیے پھر وہ اندر آئیں