Brailvi Books

انوکھی کمائی
28 - 32
 عَزَّوَجَلَّمیں نے مدنی انعامات پر عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنالیا ،جس کی برکت سے مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہو ئی ،نیکیوں سے محبت ہوئی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر مُبلِّغۂ دعوتِ اسلامی کی حیثیّت سے مدنی کاموں میں ترقی وعروج کے لیے کوشاں ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ترقی و عروج عطا فرمائے ۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!				صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


{۱۶}رقّت انگیز دعا کی برکت 
	 بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقہ نیاآبادکی ایک اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کے دلدل میں بُری طرح دھنسی ہوئی تھی۔ نت نئے فیشن کی دلدادہ تھی۔ سنّتوں سے کوسوں دور اغیار کے فیشن کو اپنائے ہوئے تھی ، نمازکی بھی کوئی پابندی نہیں تھی، بدزبان اتنی تھی کہ کسی کا ادب کرنا گویامجھے آتا ہی نہیں تھا ،میرے گھر والے میری حرکتوں کی وجہ سے مجھ سے بیزار تھے۔ چنانچہ میری بگڑی قسمت یوں سنوری کہ ایک اسلامی بہن نے مجھ پرانفرادی کوشش کی ،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ مجھے