Brailvi Books

انوکھی کمائی
27 - 32
ہوں۔مدنی ماحول کی برکت سے مجھ پر مزید یہ کرم بھی ہوا کہ مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعویذات ِ عطاریہ کی برکت سے کالے یرقان کے مرض سے بھی شفا حاصل ہوگئی۔  
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!					صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

{۱۵}مدنی انعامات پر عمل کی برکتیں 
	 بابُ المدینہ( کراچی) کے علاقہ پراناگولی مار ڈویژن ’’فیضِ مرشد‘‘ کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے دعوت ِاسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی کا سبب کچھ یوں بناکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا کردہ ’’ نیک بننے کا نسخہ‘‘ یعنی مدنی انعامات کا رسالہ تحفہ میں دیا اور اس کامطالعہ کرنے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اسے پُر کرنے کا ذہن دیا۔ میں نے نیّت کرلی کہ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کے رسالے کو ضرور پُر کروں گی۔ میں نے جب مدنی انعامات کے رسالے میں دیے ہوئے سوالات پڑھے تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس میں ایسی ایسی نیکیوں کی ترغیب دلائی گئی تھی کہ جن سے میں یکسر غافل تھی۔اس کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ