Brailvi Books

انوکھی کمائی
29 - 32
 دعوتِ اسلامی کا میٹھا میٹھا مدنی ماحول میسر آگیا، چنانچہ ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی تو وہاں کے مسحور کُن ماحول ،ذکرو نعت ، سنّتوں بھرے بیانات اور رِقَّت انگیز دعا نے مجھے روحانی لذّت سے آشنا کیا۔ اجتماع کے اختتام پرجب رقت انگیز دعاہوئی تو میرے دل پرخوفِ خدا طاری ہو گیا، مجھے اپنے گناہوں پر ندامت ہونے لگی اور اس بات کا شدت سے احساس ہونے لگا کہ افسوس! میں نے زندگی کے قیمتی لمحات غفلت کی نذر کر دیئے۔ چنانچہ میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اورمدنی ماحول کے رنگ میں رنگ گئی، جس کی بدولت مجھے نمازوں کی پابندی ملی، بڑوں کا ادب نصیب ہوا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ مجھے دین کے بارے میں صحیح معنوں میں سمجھ بوجھ اوردینی معلومات حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں اس پاکیزہ ماحول میں جینا مرنا نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!					صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد


مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۱ صفر المظفر ۱۴۳۵؁ھ بمطابق 15دسمبر 2014؁ء