Brailvi Books

انوکھی کمائی
26 - 32
 زندگی کے شب وروز بسر کر رہی تھی۔میں فلموں ،ڈراموں کی حد درجے کی شیدائی تھی۔گانے باجے سننے کی اس قدرلَت پڑچکی تھی کہ میرے دن رات کااکثر حصّہ فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کی نذر ہو جاتاتھا۔ میری اس خزاں رسیدہ زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بہنوں کی صحبت میسر آگئی ،جو مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتیں بتاتیں اور مجھے بھی یہ ماحول اپنانے کی ترغیب دلاتیں۔میں ان کے محبت بھرے مَدَنی انداز سے بہت متأثر ہوئی ،اور انہی  کی انفرادی کوشش کی بدولت میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب سے قریب تر ہوتی چلی گئی۔اسی دوران ایک مرتبہ ربیع الاوّل کے بابَرَکت مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں شرکت کا موقع ملا ۔ اجتماعِ ذکرونعت کے پاکیزہ ماحول نے میری زندگی کی کایا ہی پلٹ دی ،میرے غبار آلود قلب کوصاف ستھراکردیا،میں نے صدقِ قلب سے اپنے گزشتہ گناہوں سے توبہ کی اورعزمِ مصمم کرلیاکہ آئندہ سعادتوں بھری زندگی بسر کروں گی ۔اس کے بعد میں مکمل طور پر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی اور مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل