شدہ مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں پڑھنے کی ترغیب دلائی یوں پڑھنے کے لیے میرا ذہن بن گیا اور اس انفرادی کوشش کی برکت سے کچھ ہی دنوں میں مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنے کی ترکیب بن گئی جوں جوں وقت گزرتا گیا میرے مخارج میں بہتری آتی گئی مزید اسلامی بہنوں کی محبت وشفقت کی برکت سے دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت میرے دل میں جاگزیں ہوگئی، لہٰذامیں نے گناہوں سے سچی توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃ المدینہ (للبنات )میں پڑھانے کے ساتھ ذیلی مشاورت ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ِ عمل ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{۱۴}کالے یرقان سے شفا مل گئی
مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف)کے علاقے ٹمبر مارکیٹ کی ایک اسلامی بہن کے تحریر کردہ بیان کا خلاصہ ہے کہ تبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں دینی معلومات سے کوسوں دُور،بے مُرَوَّت وبے وفادنیاکی محبت میں مسرور، گناہوں سے بھرپور