چکا ہے ۔اس سے پہلے میں 14 سال کی عمرسے ایک انتہائی تکلیف دہ مرض میں مبتلا تھی۔ بہت علاج وغیرہ کروائے لیکن بیماری ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی تھی۔ اور اسی بیماری میں تقریباً آٹھ سال کا طویل عرصہ گزر گیاتھااور حالت یہ ہو چکی تھی کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگئی تھی۔جس کی وجہ سے میری اور میرے گھر والوں کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہوتاجا رہا تھا،سب گھر والے میری صحت یابی سے مایوس ہوچکے تھے ۔ آخرکار اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے میری اس پُر اسرار بیماری کا خاتمہ ہوگیا۔ہوا کچھ یوں کہ ایک مرتبہ جب ماہِ ربیع الاوّل شریف کا پیارا پیارا مہینہ تشریف لایا تو میں نے اپنی والدہ کے سہارے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ،سنّتوں بھرے اجتماع میں جب ذکرُ اللہ کے بعد رِقَّت انگیز دعا کروائی گئی تو میں نے اور میری والدہ نے بھی دُعاکے لیے اپنے ہاتھوں کو اُٹھالیا اورخشوع وخضوع کے ساتھ اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں صحت یابی کی دعا کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں مانگی جانے والی دعا کی برکت ہاتھوں ہاتھ ظاہر ہوئی، دعا کے بعد جب تمام اسلامی بہنیں صلوۃ وسلام کے لیے کھڑی ہوئیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت پر بھروسا کرتے ہوئے میں نے ہمت باندھی اورحیرت انگیز طور پر اپنے پاؤں