Brailvi Books

انوکھی کمائی
22 - 32
سے لبریز تالیف ’’فیضان سنّت‘‘پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آسان و شائستہ الفاظ اور عشقِ رسول کی خوشبوؤں سے معطر ومعنبر اس تحریر نے گویا میرے اندر ایک نئی روح پھونک دی ۔جس کی برکت سے میرے اخلاق و کردار اور عمل میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔مزید کرم یہ ہوا کہ کچھ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ مجھے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی اور میں اپنی قبر وآخرت کی بہتری کے لیے سنّتوں بھری زندگی گزارنے میں مشغول ہو گئی۔ امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے فیوض وبرکات حاصل کرنے لیے عطاریہ بن گئی۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کی ذمّہ دار کی حیثیّت سے حسبِ توفیق دینِ متین کی خدمت کر رہی ہوں۔
اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو 			   اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!					 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

{۱۲} بیماری سے شفا نصیب ہوگئی
	 راولپنڈی (صوبہ پنجاب) کی ایک اسلامی بہن کا حلفیہ بیان ہے کہ مجھے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوئے تقریباً پانچ سال کا عرصہ ہو