Brailvi Books

انوکھی کمائی
20 - 32
گھر سے نکال باہر کیا اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مدنی ماحول کی برکت سے نہ صرف قراٰن پاک یاد رکھنے کا ذہن ملابلکہ دوسروں کو قراٰن پاک پڑھانے والی بن گئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے تحت قائم شدہ مدرسۃ المدینہ للبنات میں پڑھانے کی سعادت حاصل کررہی ہوں۔اللہعَزَّوَجَلَّ مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی غلامی اور دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!					 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

{۱۰}پُرتاثیر بیان کی برکت
	اندرون مدینۃُ الاولیاء (ملتان شریف) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے پہلے میں بھی عام لڑکیوں کی طرح سنّتوں سے دور، دنیا کی رنگینیوں میں مَسرُور فلمیں ڈرامے دیکھنے میں مَخمور اور شرعی پردے سے دور تھی،نیز لڑائی جھگڑے کی بھی عادی تھی،دیگر گناہوں کے ساتھ ساتھ ماں باپ کی نافرمان بھی تھی۔ الغرض میرے ہر طرف گناہوں کادور دورہ تھا۔خوش قسمتی سے میرے بھائی کو دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا،چنانچہ ان کی انفرادی کوشش سے میں بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوگئی ا ورامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر عطاریہ بھی