{۹}T.Vگھر سے نکال باہر کیا
بابُ المدینہ(کراچی)کی ایک اسلامی بہن اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے اَحوال کچھ یوں بیان کرتی ہیں کہدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے گناہوں کے تاریک رستے پر چل رہی تھی جس کی منزل جہنم کا پُر ہول گڑھا ہی تھا۔ افسوس!مجھے اپنی قبر وحشر کی تیاری کا ذرہ بھی احساس نہ تھا۔ میں نے قراٰن مجیدحفظ کرنے کی سعادت تو حاصل کی تھی مگر حافِظۂِ قراٰن ہونے کے باوجود میری عملی حالت ناگفتہ بہ تھی ، فلمیں ڈرامے دیکھنے کی بے حد شوقین تھی، گھر والوں سے زبان درازی کرنا میری عادت میں شامل تھا۔ میری زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ خوش قسمتی سے میری والدہ کو دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول مل گیا۔ جہاں انہیں اپنی قبر وآخرت کی تیاری کاذہن ملا وہیں دیگر گھر والوں کی اصلاح کے جذبے سے سرشار ہوئیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمجھے اپنی امی جان کے بار بار سمجھانے ، مدنی ماحول کی برکتیں بتانے اور گناہوں کی آفات سے ڈرانے کی بدولت دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول میسر آگیا ۔ میں نے اپنے تمام گناہوں سے تو بہ کرلی اورامیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ سے بیعت ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہوگئی۔مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں T.V بہت شوق سے دیکھا کرتی تھی مگر مدنی ماحول سے منسلک ہوتے ہی میں نے ٹی وی کو