ایک دن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے مجھے نیکی کی دعوت دی اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ان کی زبان میں ایسی تاثیر تھی کہ میں انکار نہ کرسکی اور تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جا پہنچی۔ تلاوت و نعت شریف کے بعد ہونے والا سنّتوں بھرا بیان تو بڑا دلنشین اور پُر تاثیر تھا۔ پھر ذکرُ اللہ کی صداؤں اور رو رو کر کی جانے والی رِقّت انگیز دُعاؤں نے مجھے بَہُت متأثر کیا ۔ اجتماع میں ہونے والے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر سے میرے بے قرار دل کوبہت سکون ملا ۔وہ دن اور آج کا دن! میں دعوتِ اسلامی والی بن گئی ،اس اجتماع میں شرکت سے پہلے مَعَاذَ اللہ میں بے پردگی جیسے گناہ میں گرفتار تھی،مگراَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے میں نے اپنے سر پر مدنی برقع سجالیا اوراب تک اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اس پر استقامت حاصل ہے۔ تادمِ تحریر حلقہ مشاورت کی ذمّہ دار ہونے کی حیثیّت سے مدنی کاموں کی ترقی وعروج کے لیے کوشاں ہوں۔
اللہعَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد