عطا کردہ 63 مَدَنی اِنعامات پرعمل کرنا شُروع کردیا ۔ اس کے بعد تو گویا چمنِ حیات میں بہارآگئی، مدنی ماحول کی برکت سے جہاں مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی وہیں فیشن پرستی سے نجات بھی مل گئی۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہوں اور ہر منگل کو ہونے والے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں بھی ضرور شرکت کرتی ہوں ، اب میری دلی خواہش ہے کہ اے کاش! مَدَنی ماحول میں رہتے ہوئے زندگی تمام ہو جائے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مجھے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{۸}بے پردگی سے نجات مل گئی
ٹیکسلا (ضلع راولپنڈی ،صوبہ پنجاب) میں مقیم ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی اَبتَر تھی۔نت نئے فیشن اپنانے ، گانے باجے سننے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھی نیز غصہ اور چِڑچِڑاپن بھی میری عاداتِ بدمیں شامل تھا ۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب کچھ یوں برپا ہوا کہ