فوقتاً نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئے ہمارے گھر تشریف لاتیں اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کرتیں ،مدنی ماحول کی مدنی بہاریں سناتیں ، مدنی کام کرنے کا جذبہ دلاتیں لیکن میں ہربارحیلے بہانوں کا سہارا لیتے ہوئے انہیں ٹال دیا کرتی۔ ایک دن جب وہ مبلغہ اسلامی بہن ہمارے گھر تشریف لائیں اور نیکی کی دعوت دی تو نجانے کیوں میرا دل ان کی جانب جھکتا چلا گیا، میں نے نیکی کی دعوت سنی، مبلغہ اسلامی بہن کے منہ سے نکلنے والے پُرتاثیر الفاظ میرے دل و دماغ پر نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت تحریر کرتے چلے گئے۔ یہی وجہ تھی کہ انھوں نے جونہی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی تو میں نے فوراً لبّیک کہتے ہوئے شرکت کی ہامی بھر لی۔جب میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تووہاں کی درودوسلام سے مملو فضاؤں میں مجھے بہت روحانی سکون ملا۔اجتماع کے اختتام پر رقّت انگیز دعا ہوئی تو میری آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی بندھ گئی اوریوں اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّمجھے اس سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے فیشن پرستی اور دیگر گناہوں سے توبہ کرنے کی سعادت نصیب ہوگئی۔ اپنی توبہ پر استقامت پانے اوراپنے آپ کو گناہوں سے بچانے، سنّتوں بھری زندگی اپنانے کے لیے میں نیشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے