کرتے ہوئے مجھے مدرسۃ المدینہ للبنات میں پڑھانے کا ذہن دیا، میں نے والدین سے اجازت لے کر پڑھانے کی ترکیب بنالی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمدنی ماحول کی برکت سے میں نے کچھ ہی عرصے میں مدنی برقع پہن لیا۔ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے مجھے دعوتِ اسلامی سے کچھ خاص محبت نہ تھی، مگر اب میری نَس نَس میں دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی ہے کیونکہ اسی مدنی ماحول کی برکت سے ہی تو میری فیشن پرستی اور دیگر گناہوں کی عادت ختم ہوئی ہے ۔تادمِ تحریر میں حلقہ مشاورت کی ذمہ دار کے طور پر دعوتِ اسلامی کے مدنی کام سر انجام دے رہی ہوں۔
نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن کبھی عطار کا یارب
بنادے با حیا تو واسطہ سرکار کا یارب
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{۶}گناہوں بھری زندگی سے نجات
بابُ المدینہ(کراچی) میمن سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبّ لباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں بہت بگڑی ہوئی تھی ۔میرے شب و روز اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے ، ناچ گانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا،قرب و جوار میں ہونے