Brailvi Books

انوکھی کمائی
11 - 32
{۴}میٹھے بول کی تاثیر 
	بابُ المدینہ(کراچی)کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُبَاب ہے :بدقسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر نہ تھا اسی وجہ سے میں بے پردگی کی آفت میں گرفتار ،گانے باجے سننے پر نثارہونے کے ساتھ ساتھ مَعَاذَاللہ اپنے والدین کی نافرمان بھی تھی۔میری تاریک زندگی میں نیکیوں کی روشنی کچھ یوں نمودار ہوئی کہ ایک دن میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ مبلغہ اسلامی بہن سے ہوگئی ،انھوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ،ان کا اندازِ گفتگو اور میٹھے بول  میرے دل کی گہرائیوں میں اُتر گئے۔ میں نے فوراً اجتماع میں شرکت کی نیّت کرلی۔یوں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے آئندہ ہفتے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہو گئی ،اجتماع میں ہونے والے  سنّتوں بھرے بیان ، حلقۂ ذکرُاللہ اور اجتماعی دُعا نے میرے دل ودماغ پر گہرے نقوش چھوڑے ۔ مجھے اپنے گناہوں پرندامت اور توبہ کی توفیق نصیب ہو گئی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّوہ دن اورآج کا دن ! میں دعوتِ اسلامی کی ہو کر رہ گئی۔ تادمِ تحریرحلقہ سطح پر مدنی انعامات کی ذمّہ دار کی حیثیّت سے نیکی کی دعوت