اَنمول ہِیرے |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! زندگی کاجو دن نصیب ہوگیا اسی کو غنیمت جان کر جتنا ہوسکے اس میں اچھے اچھے کا م کرلئے جا ئیں تو بہتر ہے کہ ''کل'' نہ جانے ہمیں لوگ ''جناب'' کہہ کے پکارتے ہیں یا ''مرحوم'' کہہ کر۔ ہمیں اس بات کا احساس ہویا نہ ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنی موت کی منزل کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ رَواں دَواں ہیں۔ چُنانچِہ پارہ 30 سورہ اِنشِقاق کی آیت نمبر6 میں ارشاد ہوتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الْاِنۡسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدْحًا فَمُلٰقِیۡہِ ۚ﴿۶﴾
ترجَمہ کنزالایمان: اے آدمی! بے شک تجھے اپنے رب (عزوجل) کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔
مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی عاقل و نادان آخر موت ہے