Brailvi Books

اَنمول ہِیرے
6 - 8
16سورہ مریم کی آیت نمبر 84 تلاوت فرمائی:
 اِنَّمَا نَعُدُّ لَہُمْ عَدًّا ﴿ۚ۸۴﴾
ترجَمہ کنزا لایمان:اور ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں۔
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں:یہاں گنتی سے سانسوں کی گنتی مُراد ہے۔
(اِحْیاءُ الْعُلُوم ج۴ ص ۲۰۵ دارصادر بیروت)
یہ سانس کی مالا اب بس ٹوٹنے والی ہے 

غفلت سے مگر دل کیوں بیدار نہیں ہوتا
''دن'' کا اعلان
    حضرتِ سیِّدُنا امام بیہقی علیہ ر حمۃ اللہِ القوی ''شُعَبُ الایمان''میں نقل کرتے ہیں: تاجدارِمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: روزانہ صبح جب سورج طلوع ہوتا ہے تو اُس وقت ''دن'' یہ اعلان کرتا ہے: اگر آج کوئی اچّھا کام کرنا ہے تو کرلو کہ آج کے بعد میں کبھی پلٹ کر نہیں آؤں گا۔
(شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ ص۳۸۶حدیث۳۸۴۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
ع                     گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
Flag Counter