Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
95 - 361
کروکہ کہاں سے کھا رہے ہو؟کہیں جاؤتو دیکھ لو کہ کس کے پاس جارہے ہواورکچھ بولو تو غور کر لیا کرو کہ کیااور کیسے بول رہے ہو اور میں تمہیں کھانے سے کیونکر منع کر سکتا ہوں جبکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : 
خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا  (پ۸، الاعراف: ۳۱)	ترجمۂ کنز الایمان: اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ اور کھاؤ اور پیو۔
حکمرانوں سے دور رہو: 
(9682)…حضرت سیِّدُناہلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک شخص کو (خلیفہ کا خطبہ سننے کی خاطر)منبر کے قریب دیکھ کر فرمایا:  اے فلاں! تم نے منبر سے قریب بیٹھ کر میرے دل کو مشغول کردیا، کیا تمہیں اس کا خوف نہیں کہ یہ کوئی عجیب بات کردے تو تم پر اُس کا رد کرنا واجب ہوجائے ؟اس شخص نے کہا:  کیا یہ منقول نہیں کہ  خطیب سے قریب ہو کر غور سے سنو؟ آپ نے ارشاد فرمایا:  یہ حکم تو امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر و امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر اور دیگرہدایت یافتہ  خلفا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے متعلق ہے ، رہے آج کے خلفا تواِن سے دورہی رہو ، ان کے کلام سنو نہ ہی ان کی طرف دیکھو۔ 
(9683)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّجب کسی بندے کوناپسندفرماتا ہے تواُسے حکمرانوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیتا ہے ۔ 
(9684)…مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا فُضَیْل اور حضرت سیِّدُناسفیان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا مسجِدُالحرم میں نمازِ  مغرب کے بعدملاقات کرتے اورنعمتوں کے بارے میں گفتگوکرتے یہاں تک کہ جُداہوتے وقت حضرت سیِّدُنا فُضَیْل حضرت سیِّدُناسفیان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا سے فرماتے : کیا اُس رب تعالیٰ نے ہم پر ایسا انعام نہیں فرمایا۔ 
دل کی بیماری کا علاج: 
(9685)…حضرت سیِّدُناابو بکرمحمد بن یزید اسلمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرماتھے اورحضرت سیِّدُنافُضَیْل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھی پاس ہی کھڑے تھے ، انہوں نے آپ کے سامنے یہ آیت پڑھی:  
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت