Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
90 - 361
خالی قالین پرشیطان بیٹھتا ہے : 
(9658)…حضرت سیِّدُنا محمد بن عِصامرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا بیان ہے کہ میرے والد کے غلام بِہرام نے مجھے بتایا: ایک مرتبہ کچھ لوگوں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی کسی جگہ دعوت کی ، آپ وہاں تشریف لے گئے ، میں اور تمہارے والد بھی ان کے ہمراہ تھے ، ہم ایک ایسے گھر میں پہنچے جو فرنیچر، قالین اور پردوں سے سجایا گیا تھا۔ میں تودروازے کے پاس بیٹھ گیاجبکہ  تمہارے والد کسی کام سے باہرنکل گئے اور حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی گھر کے اندر ہی تھے ۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے شخص !کیا تم جانتے ہو کہ اس قالین پر کون بیٹھتا ہے ؟میں نے عرض کی : نہیں ۔ توارشاد فرمایا: جب اس پر کوئی انسان نہیں بیٹھتا تو اس پر شیطان بیٹھتا ہے ۔ 
(9659)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جب تم کوئی چیز خریدو اور اُس میں سے پڑوسی کوکچھ دینے کا ارادہ نہ ہو تو اسے چھپا کر لے جاؤ۔ 
(9660)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جس نے بھوک کے باوجود سوال نہ کیا حتّٰی کہ مر گیا وہ جہنم میں داخل ہوا۔ 
(9661)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: میں نے شہروں کو وحشت ناک پایا تو میرا دل اُچاٹ ہوگیا اور میں ان کی وحشت میں اضافہ ہی دیکھ رہا ہوں۔ 
تعلق جوڑ کر خلوت نشیں: 
(9662)…قاضی حضرت سیِّدُنا ہشام بن یوسفرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ  کچھ لوگ تعلُّق ختم کرکے جوڑتے نہیں ہیں اور کچھ لوگ تعلق توڑنے کے بعد جوڑ لیتے ہیں جبکہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی تعلق جوڑ کر خلوت نشیں ہو جایا کرتے تھے ۔ 
طویل گفتگو سے اجتناب: 
(9663)…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن سندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے پاس آکریوں  کہا:  اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا اَبَا عَبْدِ اللهِ وَرَحْمَةُ اللهِ