Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
88 - 361
 ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے مرضِ وصال میں لوگ ان کے پاس آئے ، ایک شخص نے آپ کو ایک حدیث سنائی جو آپ کو بہت پسند آئی، آپ نے اپنا ہاتھ اپنے بستر کے نیچے مارا اوراپنی تختیاں نکال لیں اور اس حدیث شریف کو لکھ لیا۔ لوگوں نے عرض کی:  آپ اس حالت میں ایسا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا:  یہ اچھا عمل ہے اگر میں زندہ رہا تو میں اچھا سننے والا ہوں  اور اگر مر گیا تو میں  اچھا لکھنے والا ہوں۔ 
آتے ہی حدیث سنانے  کامطالبہ: 
(9649)…حضرت سیِّدُنا عبْدُالمؤمن بن عثمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن بیان کرتے ہیں:  میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی حضرت حماد بن سلمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے پاس آئے تو انہوں نے کہا:  مرحبا۔ آپ نے فرمایا:  ابو العُشراء دارمی کی اپنے والد سے روایت کردہ حدیث بیان کیجئے ۔ 
(9650)…حضرت سیِّدُنا ہُشَیْم بن بِشْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس حضرت سیِّدُنا ابو اسحاق شیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے وصال کی خبر آئی تو حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے میری  جانب متوجہ ہوکر یہ فرمانا شروع کردیا:  ” کیاتم شیبانی کے فلاں مسئلہ سے واقف ہو؟ کیاتم شیبانی کے فلاں مسئلہ سے آگاہ ہو؟اگر اس مسئلے کے بارے میں کچھ روایات بھی ہوں تو میں اُن کونہیں لکھوں گا ۔  “ پھر جب اُن کی موت کی خبرجھوٹی نکلی تو میں حضرت سیِّدُناشیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے پاس چلاگیا۔ میں اُن کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ  حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کاوہاں سے گزرہواتوآپ نے مجھ سے  اپنا منہ پھیر لیااور مجھ سے کلام نہ کیا۔ 
(9651)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  علم کی جستجو کرنے والا علم سے زیادہ روٹی اور گوشت کا حاجت مند ہے ۔ 
جہاد یا تلاوتِ قرآن : 
(9652)…عبْدُالحمیدحِمَّانی کا بیان ہے کہ میری موجودگی میں حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے پوچھا گیا:  جہاد میں شرکت کرنا زیادہ پسندیدہ ہے یا کسی کا قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا؟ آپ نے فرمایا:  کسی کا تلاوتِ قرآنِ مجید کرنا۔ 
(9653)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  اگرآسمان مینہ نہ برسائے اور زمین کچھ نہ