Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
87 - 361
اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَمیں ڈرتاہوں کہ کہیںاللہعَزَّ  وَجَلَّاس اُمت کوضائع نہ کردے کیونکہ انہیں مجھ جیسے کامحتاج کردیا گیا۔ 
(9644)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جب میں حدیث شریف بیان کرنے کے لئے بیٹھتا ہوں تو خود کو بھول جاتا ہوں۔ 
(9645)…حضرت سیِّدُنااحمدبن عاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ ایک بارحضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاورحضرت سیِّدُنافُضَیْل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ملاقات ہوئی، دونوں ایک دوسرے سے گفتگوکرنے اور رونے لگے ۔ دورانِ گفتگوحضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے کہا: مجھے امیدہے کہ ہماری یہ مجلس ہماری گزشتہ مجلسوں سے زیادہ بابرکت ثابت ہوگی۔ حضرت سیِّدُنا فُضَیْل بن عِیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کہا: آپ کو یہ امید ہے مگر مجھے خوف ہے کہ کہیں ہماری یہ مجلس بہت بُری نہ ہو۔ کیاآپ نے نہیں دیکھا کہ ہم کس طرح اپنی گفتگو بناسنوارکر ایک دوسرے کے لئے عاجزی کر رہے تھے ۔ یہ سن کر حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی رونے لگے حتّٰی کہ آپ کی سسکیاں بلند ہوگئیں پھر کہا:  آپ نے مجھے غفلت سے بیدار کر دیا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کوبھی غفلت سے بیدار رکھے ۔ 
کتابوں کی تدفین: 
(9646)…حضرت سیِّدُنااَصْمَعِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے وصیت فرمائی کہ ان کی کتابوں کو دفن کر دیا جائے کیونکہ وہ اُن رِوایات پر نادم تھے جوانہوں نے ضعیف راویوں سے لی تھیں اورارشاد فرمایا:  مجھے اس کام پر حدیث کی شدید خواہش نے اُبھارا تھا ۔ 
(9647)…حضرت سیِّدُناابوعبْدُالرحمٰنعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّحْمٰنکابیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اپنی کتابوں کو دفن کیاتو میں بھی اس کام پر ان کی مدد کر رہا تھاپس آپ نے اتنی اتنی کتابوں  سے بھرا ہوا تھیلا جومیرے سینے تک بلندتھادفن کیا، اس وقت میں نے عرض کی: دفینے میں خمس کاحکم ہے ۔ تومجھ سے ارشادفرمایا: جو چاہے لے لو۔ تومیں نے اس میں سے بعض وہ کتابیں چھانٹ لیں جن میں سے آپ مجھے حدیث بیان کیاکرتے تھے ۔ 
بسترِ مرگ پر حدیث سے لگاؤ: 
(9648)… مسجدِبصرہ کے امام حضرت سیِّدُنا فَرقَدسَبَخِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان