Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
86 - 361
پاس آپ کے 10درہم ہیں۔ پوچھا:  کہاں سے ؟ اس نے کہا:  فلانی عورت کاسوت کاتنے کی اجرت۔ تو فرمایا:  یہ مجھے دے دو کیونکہ میں تین دن سے مٹی پھانک رہا ہوں۔ 
(9637)…سیِّدُنابشرحافیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ جب میں تمہیں حدیث سنانے بیٹھوں توویساہی کھڑاہوجاؤں جیسابیٹھاتھاکہ  میری پکڑہو نہ مجھے نفع  ملے ۔ 
(9638)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ بھی فرمایا: میری خواہش ہے کہ حدیث شریف کے معاملے میں برابر برابر چھوٹ جاؤں کہ ثواب ملے نہ پکڑہو۔ 
حدیث شریف سے محبت: 
(9639)…سیِّدُنایحییٰ بن سعیدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدفرماتے ہیں کہ اگرحدیث شریف کامعاملہ نہ ہوتاتومیں حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے زیادہ افضل کسی کونہ سمجھتا۔ آپ ظہر، عصر، مغرب اورعشاءکے بیچ میں کچھ نہ کچھ نمازپڑھتے رہتے پس جب وہ حدیث کے بارے میں لوگوں کی گفتگوسنتے تونمازچھوڑکروہاں آجاتے تھے ۔ 
(9640)…حضرت سیِّدُناخلف بن اسماعیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ  میں نے حضرت سیِّدُنا  سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے عرض کی: آپ جب حدیث شریف شروع کرتے ہیں توچاق وچوبنداوراجنبی لگتے ہیں  اورحدیث کے علاوہ ایسے ہوتے ہیں گویاجسم میں جان نہیں۔ آپ نے ارشادفرمایا: کیاتم نہیں جانتے کہ  کلام ایک فتنہ ہے ؟
(9641)…حضرت سیِّدُنافضل بن موسٰیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے منبرپر احادیث شریفہ بیان کرنے والے امام کے بارے میں پوچھاگیا تو ارشاد فرمایا: یہ اچھا طریقہ ہے ۔ 
(9642)…حضرت سیِّدُنامِہْران رازی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِیفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دیکھا کہ  جب آپ  اپنے کپڑے  اتارتے تو انہیں لپیٹ دیتے اور فرماتے : منقول ہے کہ اگر کپڑوں کو لپیٹ دیاجائے تو اُن میں جان واپس لوٹ آتی ہے ۔ 
عاجزی و انکساری: 
(9643)…حضرت سیِّدُناخلف بن تمیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَرِیْمکہتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکومکہ مکرمہ میں دیکھا، اُس وقت آپ کے پاس بہت سارے محدثین جمع تھے توارشادفرمانے لگے : اِنَّا لِلَّهِ وَاِنَّا