Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
83 - 361
(9629)…حضرت سیِّدُناابوزُبَیْدعَبثَرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْبَر بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک رات یہ آیت  تلاوت کی: 
اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ(۲۶) (پ۲۷، الطور: ۲۶)	ترجمۂ کنز الایمان: بے شک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے ۔
	تلاوت کرتے ہی گھرسے بھاگ کھڑے ہوئے یہاں تک کہ لوگ آپ تک پہنچ گئے ، اُس وقت آپ نوجوان تھے ، پھرآپ کے قبیلے والوں نے آپ کو گھیرلیا اورآپ سے عبادت میں کمی کی گزارش کرنے لگے ۔ 
(9630)…حضرت سیِّدُناقاسم جَرمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیکہتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  کسی کی نماز اتنی ہی لکھی جاتی ہے جتنی وہ سمجھ کر ادا کرتاہے ۔ 
نیکیوں کی ترغیب وتحریص: 
(9631)…(الف)حضرت سیِّدُناابوحمادمبارکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکابیان ہے کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوری، حضرت سیِّدُنا علی بن حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ کو نصیحت فرمارہے تھے : اے میرے بھائی! دیکھو، طلوعِ فجر سے طلوعِ شمس تک گزرے ہوئے دن کے بارے میں غور وفکر کرنا تمہارا معمول ہونا چاہئے ، اُس میں جو کام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی فرمانبرداری والا ہوا اُس پرقائم رہواورجونافرمانی والا ہوا اُس سے بچواوردوبارہ اس کام میں ہاتھ نہ ڈالوکیونکہ تم نہیں جانتے کہ  تمہارا دن پورا ہوگا یا نہیں۔ بے شک توبہ عام ہے مگرتمہاراگناہ ترک کردیناتوبہ کرنے سے زیادہ آسان ہے اور سچی توبہ ایسی ندامت کوکہتے ہیں جس کے بعدگناہ نہ ہو۔ تم جہاں بھی ہو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرتے رہو، اگر تنہائی میں گناہ ہوجائے توتنہائی میں توبہ کرواوراگرعلانیہ گناہ صادرہوتوتوبہ بھی علانیہ کرونیزایک گناہ پردوسرے گناہ کوچڑھنے مت دو۔ 
	جس قدرہوسکے کثرت سے رویا کرو جبکہ ہنسنے میں نجات کی کوئی راہ نہیں ہے کیونکہ تمہیں بے کار پیدا نہیں کیا گیا۔ اپنے  ذی رحم رشتہ داروں، قرابت والوں، پڑوسیوں اورمسلمان بھائیوں کے ساتھ  صلہ رحمی کرو ، مسکین، یتیم اور کمزور پر رحم کرو اور اگر صدقہ دینا چاہو یا کوئی بھلائی  یا نیک کام کرنا چاہو تواِس سے پہلے کہ شیطان تمہارے اور اُس کام کے بیچ میں رُکاوٹ بنے وہ کام اسی وقت کرڈالو۔ عمل کرو نیت کے ساتھ ، کھاؤ تو نیت کے