Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
82 - 361
 پکارتے :  ” ہائے جہنم! آگ کے خوف نے مجھے نیند اورخواہشات سے دورکر دیا۔  “ ایسا لگتا گویا وہ گھر میں کسی شخص سے بات کر رہے ہوں ۔ پھر اپنی ایک جانب رکھاپانی اٹھا کر وضو کرتے اور وضو کے بعد یوں مناجات کرتے : 
	 ” اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَالِمٌ بِحَاجَتِيْ غَيْرُ مُعَلَّمٍ بِمَا اَطْلُبُ وَمَااَطْلُبُ اِلَّا فَكَاكَ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّارِ اَللّٰهُمَّ اِنَّ الْجَزَعَ قَدْ  اَرَّقَنِيْ مِنَ الْخَوْفِ فَلَمْ يُؤَمِّنِّيْ وَكُلُّ هٰذَامِنْ نِعْمَتِكَ السَّابِغَةِ عَلَيَّ وَكَذٰلِكَ فَعَلْتَ بِاَوْلِيَائِكَ وَاَهْلِ طَاعَتِكَ اِلٰهِيْ قَدْ عَلِمْتُ اَنْ لَّوْ كَانَ لِيْ عُذْرٌ فِي التَّخَلِّي مَا اَقَمْتُ مَعَ النَّاسِ طَرَفَةَ عَيْنٍیعنی اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! تو میری  حاجت کو جانتا ہے ، تجھے اپنی طلب بتانی نہیں پڑتی اورمیں تجھ سے فقط جہنم سے آزادی کا طالب ہوں۔ اے میرے پروردگار! خوف سے پیدا ہونے والی گھبراہٹ نے دبلا کر دیا ہے تو یہ مجھے چین نہیں لینے دیتی اور یہ سب مجھ پر تیری کامل نعمتوں میں سے ہے  اور تو اپنے دوستوں اور فرمانبرداروں کے ساتھ  ایسا ہی معاملہ فرماتا ہے ۔ اے میرے معبود !تجھے تو خبر ہے کہ اگر مجھے خلوت نشینی کے لئے کوئی عذر مل جائے تو میں پلک جھپکنے کی دیر بھی لوگوں کے ساتھ نہ رہوں ۔  “ 
	پھرآپ نمازپڑھناشروع کردیتے مگررونے کی زیادتی آپ کی قراءت میں اس قدررکاوٹ بنتی کہ کثرتِ گریہ کے سبب میں آپ کی تلاوت سُن نہیں پاتاتھا۔ حضرت ابن مہدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینے یہ بھی فرمایا کہ ” میں حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیسے حیااوراُن کی ہیبت کے سبب انہیں ٹکٹکی باندھ کردیکھ نہیں پاتا  تھا۔  “ 
(9627)…حضرت سیِّدُنا اسحاق بن ابراہیم حُنَیْنیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں کہ  ہم حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی مجلس میں حاضرتھے ، آپ  ہر ایک سے اس کے رات کے معمولات پوچھ رہے تھے اور لوگ بتاتے جا رہے تھے یہاں تک کہ جب سب لوگوں سے پوچھ لیا تواب حاضرین نے عرض کی:  ابو عبداللہ! آپ نے ہم سے پوچھا ہم نے بتا دیا، اب آپ بتائیے کہ آپ رات میں کیا کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: رات کے ابتدائی حصہ میں مجھے کچھ نیند آتی ہے تو میں سو جاتا ہوں پھر جب میں جاگ جاتا ہوں توبخدا! میں دوبارہ نہیں سوتا۔ 
نماز میں مناجات کی نیت: 
(9628)…حضرت سیِّدُناعبداللہبن مبارکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے سوال کیا: نمازی اپنی نماز سے کیا نیت کرے ؟ارشاد فرمایا: وہ یہ نیت کرے کہ ” اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ سے مناجات کر رہا ہے ۔  “