Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
81 - 361
 اور بڑی مہربانی کے ساتھ پیش آئے تھے ، میں اپنی پونجی والے سے دو دینار لے کر آیا ہوں ، چاہتا ہوں کہ ان سے گیہوں خریدکران دونوں کوہدیہ پیش کروں۔ چنانچہ، آپ نے ان کے لئے گیہوں خریدی اورانہیں تحفہ میں بھیج دی۔ 
(9621)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: جوکسی کے برتن سے کھاتاہے وہ اس کے لئے ضرور جھکتا ہے ۔ 
چپل کی حفاظت پر انعام: 
(9622)…حضرت سیِّدُنایحییٰ بن یمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنکہتے ہیں کہ ایک بارحضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیعصرکی اذان دینے کے لئے مینارے پر چڑھنے لگے تواپنی چپل نیچے ہی چھوڑگئے ۔ جب اوپر پہنچ گئے تو دیکھا کہ ان کے چچازاد بھائی  نے (بغرضِ حفاظت)اُن کی چپل اٹھا رکھی ہے ، پھرجب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو اسے 10درہم بھجوا دئیے ۔ 
نماز کا ذوق وشوق: 
(9623)…حضرت سیِّدُناابوعیسٰی حواری بن ابوحواری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی بیان کرتے ہیں: میں نے دیکھا ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کھڑے ہو کر نماز پڑھتے یہاں تک کہ نیندسے آپ کی آنکھیں بند ہونے لگتیں توبیٹھ کر نماز پڑھنا شروع کردیتے حتّٰی کہ تھک کر لیٹ جاتے اورپھر لیٹے لیٹے نماز پڑھتے ۔ 
(9624)…حضرت سیِّدُنامحمد بن یوسف فِرْیابی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی کا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نمازپڑھتے پھرنوجوانوں کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے :  اگرتم آج نمازنہیں پڑھوگے تو کب پڑھو گے ؟
(9625)…سیِّدُنایحییٰ بن یمانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنفرماتے ہیں: میں نے دیکھاکہ حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیغنودگی ختم کرنے کے لئے رات کوباہرنکل کرچکرلگاتے اوراپنی آنکھوں میں پانی کے چھپکے مارتے تھے ۔ 
شب بیداریاں: 
(9626)…حضرت سیِّدُنا عبْدُالرحمٰن بن مَہْدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں کہ مجھے اپنی زندگی میں حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے زیادہ رِقَّت والاکوئی شخص نہیں ملا ۔ میں کئی کئی راتیں آپ کو چھپ کر دیکھتا، آپ صرف رات کے ابتدائی حصے میں سوتے تھے پھر خوف سے تھرتھرانے لگتے اور ڈرتے ہوئے