Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
79 - 361
 بھی، اس کے علاوہ کسی چیزمیں ایک ساتھ ذکراور شکر نہیں ہے ۔ 
(9610)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  علم توصرف احادیث کاجانناہے ۔ 
دنیا سے بچانے والی صحبت: 
(9611)…حضرت سیِّدُناحفص بن غیاث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:  مجھے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اور ان کی مجلس کے سبب دنیا سے دوری پر صبر ملتاتھا۔ 
(9612)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  اگر تم کسی قاری سے کوئی حاجت طلب کرنا چاہو توپھر اسے دنیا دار کے درجے پر رکھو۔ 
(9613)…حضرت سیِّدُنا عبْدُالرَّزاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَّاق بیان کرتے ہیں:  جب میں حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے ملتا تھا تو میں کسی شخص سے گھبراتا نہیں تھا ۔ 
تفسیرومناسک حج کے عالِم: 
(9614)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  مجھ سے تفسیر اور حج کے افعال وارکان کے بارے میں سوال کیا کرو کیونکہ میں ان دونوں کا عالِم ہوں۔ 
(9615)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  میں بیمار ہو کر مرنا چاہتا تھا مگر آج چاہتا ہوں کہ کاش ! اچانک مر جاتا۔ 
(9616)…(الف)حضرت سیِّدُناابونُعَیْم اَحْوَلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی جب موت کویاد کرتے تو کئی دن تک آپ سے نفع حاصل نہیں ہوپاتا تھا، ایسے دنوں میں اگر آپ سے کچھ پوچھا جاتاتو فرماتے :  لَااَدْرِیْ لَااَدْرِیْ یعنی میں نہیں جانتا، میں نہیں جانتا۔ 
(9616)…(ب)حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: لوگوں کے علانیہ گناہوں کا اعتبار کرواور ان کے پوشیدہ معاملات کی ٹوہ میں مت پڑو۔ 
بلبل کی ولی سے محبت: 
(9617)…حضرت سیِّدُناابونعمان عارمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کابیان ہے کہ میں حضرت سیِّدُناابومنصورعَلَیْہِ رَحْمَۃُ