Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
78 - 361
 توڑنے کے لئے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہنے سے زیادہ بڑی کوئی چیز نہیں ۔ 
(9604)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: ہم نے دین و دنیا میں ہم خیال دوست سے زیادہ نفع بخش کوئی شے نہیں پائی ۔ 
تدبیر پر راضی رہو: 
(9605)…حضرت سیِّدُنا محموددِمَشْقِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے خود کو پیش آنے والی مصیبت کی شکایت کی توآپ نے اس سے فرمایا: یہ مصیبت  بتانے کے لئے تمہیں مجھ سے زیادہ حقیر کوئی نہ ملا؟اس نے عرض کی: وہ کیسے ؟ارشاد فرمایا: وہ ایسے کہ تجھے شکایت کے لئے میرے سوا کوئی اور نہیں ملا۔ اس نے عرض کی: میری نیت یہ تھی کہ آپ میرے لئے دعا فرما دیں گے ۔ آپ نے اس سے فرمایا:  تم تدبیر کرنے والے ہویاتمہارے لئے تدبیر کی جاتی ہے ؟اس نے کہا:  وہ ہوں جس کے لئے تدبیر کی جاتی ہے ۔ فرمایا:  تو پھر تمہارے لئے جو تدبیر کی جاتی ہے اس پر راضی رہو۔ 
اتناطویل سجدہ!!!
(9606)…حضرت سیِّدُنا علی بن فُضَیْلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکوبَیْتُ اللہ کے سامنے سجدے میں دیکھا، سجدہ اتنا طویل تھا کہ میں نے اُن کے سراٹھانے سے پہلے طواف کے سات پھیرے لگالئے ۔ 
(9607)…حضرت سیِّدُنااِبْنِ وَہَب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نمازِمغرب کے بعد حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو مسجدُالحرام میں دیکھا، آپ نے نماز پڑھی پھراتناطویل سجدہ کیا کہ عشاء کی اذان شروع ہو گئی مگر آپ نے سرنہ اٹھایا۔ 
(9608)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  میں چاہتا ہوں کہ حدیث شریف کے معاملے میں برابر برابر چھوٹ جاؤں(ثواب ملے نہ پکڑہو)۔ 
ذکراور شکر ایک ساتھ: 
(9609)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی حمد ذکر بھی ہے اور شکر