Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
73 - 361
 اللہِ الْقَوِی سے کسی نے پوچھا: آپ نے رب عَزَّ  وَجَلَّ کی معرفت کس شے سے حاصل کی؟ارشاد فرمایا:  (گناہوں کے )عزم کو بے اثر کر کے اور (ان کے )پختہ ارادے کوتوڑکر ۔ 
آپ کے جنازے کی خاطر خلیفہ کا سفرکرنا: 
(9581)…حضرت سیِّدُناعبْدُالرحمٰن بن مہدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتے ہیں کہ خلیفہ نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکو منصبِ قضا دیناچاہا تو آپ نے اس سے بچنے کے لئے خلیفہ کے سامنے خود کو پاگل ظاہر کیا۔ بعدمیں جب خلیفہ کو اس حقیقت کا پتا چلا تو اس نے آپ کوبلوابھیجامگرآپ گورنرسے بچ کرنکل گئے اورحضرت سیِّدُناعبدالرحمٰن اورحضرت سیِّدُنایحییٰ بن سعیدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکے گھرمیں10سال سے زائد عرصہ گزارا۔ آپ کے وصال کے وقت لوگوں نے عرض کی: ہم آپ کے جسد اقدس کو کہاں لے کر جائیں؟آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: مجھے غسل اور کفن دے کر چار پائی پر رکھنا پھر اسے اپنے کاندھوں پر اٹھا لینا۔ لوگوں نے ایسا ہی کیا اورآپ کا جنازہ جامع مسجد کے دروازے پر لاکر رکھ دیا۔ گورنر نے آکرآپ کے چہرے سے کپڑا ہٹایااورخوب کافور ملا ۔ پھر خلیفہ کولکھا: میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے جسدِاقدس کو چار پائی پر پایا، انہیں غسل و کفن دیا جاچکا تھاتو میں نے انہیں خوب اچھی طرح کافور لگا دیا، اب آپ کے حکم کا منتظر ہوں ۔ چنانچہ، آپ کے جنازہ میں شرکت کے لئے خلیفہ ایک ہزار کشتیوں  کے ساتھ آیا ۔ پھر کچھ دن بعد آپ کودفنادیاگیا ۔ 
اپنا دینار چھوڑدیا: 
(9582)…حضرت سیِّدُنا علی بن ہِشام قُرَشیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی مکہ مکرمہ میں سِکّے تبدیل کرنے والے کے پاس ایک دینار کے عوض کچھ دراہم خریدنے کے لئے آئے ، آپ کے پاس ایک دینار اور بھی تھاجو آپ کے ہاتھ سے گرگیا، آپ نے اپنادینار اٹھانا چاہا تو دیکھاکہ اس کے برابر ایک اور دینارپڑا ہوا ہے ۔ سکے والے نے کہا:  اپنا دینار اٹھالیجئے ۔ آپ نے فرمایا: پتا نہیں میرا کون سا ہے ۔ اُس نے کہا: جس میں کچھ کھوٹ ہے وہ لے لیجئے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:  شاید میرا دینار اچھا والا ہو۔ راوی کہتے ہیں: آپ وہ سکہ وہیں چھوڑ کر چلے گئے ۔