(9571)…حضرت سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: لوگوں میں وہ شخص بہترین ہے جوجواں مردی کے بعدقراءت(طلَبِ علم)کی طرف متوجہ ہوجبکہ وہ شخص بدترین ہے جوقراءت کے بعدجواں مردی اختیار کرے ۔
(9572)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: مجھے جواں مردی کے لئے کوشاں ہوشیار شخص سے کچھ خریدنا قاری بننے والے شخص سے کچھ خریدنے سے زیادہ پسند ہے ۔
(9573)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: قاریوں کی صحبت سے بچواورجواں مردوں کی صحبت اختیار کرو۔
(9574)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: وہ لوگ فاسق قاری ہیں جو اللہ عَزَّ وَجَلَّاوراُس تک پہنچنے والوں کے درمیان رکاوٹ ہیں۔
تمہیں دیکھ کر موت یاد آئے :
(9575)…حضرت سیِّدُنا مبارک بن سعید عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَجِیْدفرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے انہیں خط بھیجا جس میں تحریر تھا: اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھی طرح رہو اور ایسے ہو جاؤ کہ تمہاری حالت سے موت کی یاد آجائے ۔ وَالسَّلَام
(9576)…سیِّدُناسفیان ثوریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے فرمایا: لوگ سو رہے ہیں جب مریں گے توبیدارہوجائیں گے ۔
اچھی صحبت ایک گمشدہ خزانہ ہے :
(9577)…حضرت سیِّدُنابکربن محمدرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکہتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے عرض کی: ” مجھے ایساشخص بتائیے جس کی صحبت اختیارکروں۔ “ آپ نے فر مایا: یہ گمشدہ چیزہے جو ملتی نہیں۔
(9578)…سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: شریر لوگوں سے خیر کی امید رکھنا تعجب کی بات ہے ۔
(9579)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیبیان کرتے ہیں کہ حضورنبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: اگرمومن کے پاس پرندے کے گھونسلے جیساآشیانہ، پانی، روٹی اورنمک ہوتویہ بھی نعمتیں ہیں۔
معرفت کیسے ملی ؟
(9580)…حضرت سیِّدُنا احمد بن یونس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ