Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
64 - 361
بہتر راہ کی اُمید: 
(9542)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے خلیفہ مہدی کوعصام بن یزیدجبررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہاتھ اس مضمون کاخط بھیجا:   ” تو نے مجھے دُور کیا، مجھے شہر بدر کیا اور مجھے خوفزدہ کیا۔ میرے اور تیرے درمیان اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ فیصلہ فرمائے گااورپُرامیدہوں کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ خط کا جواب آنے سے پہلے میرے لئے بہتر راہ نکال دے گا۔  “ راوی کہتے ہیں:  جب خط کا جواب آیا توآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہوصال فرماچکے تھے ۔  
(9543)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: وَاللہ!میری حکمرانوں کے پاس نہ جانے کی وجہ یہ نہیں کہ میں انہیں ناقابل اطاعت سمجھتا ہوں بلکہ  اس لئے کہ مجھے پاکیزہ کھانا پسند ہے اور مجھے خوف ہے کہ وہ  مجھے (ناجائز کھلاکر)خراب کر دیں گے ۔ 
(9544)…حضرت سیِّدُناابوبکرحَنَفیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں: ان لوگوں پرتعجب ہے جوحضرت سیِّدُنا سفیان ثوری اورحضرت سیِّدُنا مسعررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَاکے مابین پس وپیش کا شکار ہیں(کہ کون دنیا سے زیادہ بے رغبت ہے ؟)، کوتوال نے حضرت سیِّدُنامسعررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوپیغام بھیجا کہ اس مال میں آپ کا بھی کچھ حصہ ہے تو انہوں نے تین فرسخ کا سفر کر کے اسے حاصل کیا جبکہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی پر دنیا پیش کی جاتی ہے تو آپ اس سے بھاگتے ہیں ۔ 
عہدیداروں سے بیزاری کا عالَم: 
(9545)…حضرت سیِّدُنا وہب بن اسماعیل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْل بیان کرتے ہیں:  میں حضرت سیِّدُناامام اوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیاورحضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تھا۔ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیمار ہوئے تومحمدبن ابراہیم آپ کی عیادت کو آئے ، جب آپ کو بتایا گیا کہ امِیرِ مکہ  محمد بن ابراہیم آئے ہیں تو آپ اُٹھ کر بیتُ الخلا چلے گئے اور وہاں اتنی دیر لگادی کہ مجھے شرم محسوس ہونے لگی ۔ پھر بیت الخلاء سے نکل کر آئے تو کہا: سَلَامٌ عَلَیْکُمْ، کَیْفَ اَنْتُمْ؟یعنی تم لوگوں پر سلامتی ہو، تمہارے مزاج کیسے ہیں؟محمد بن ابراہیم بیٹھے ہی ہوئے تھے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاتنا کہہ کرلیٹ گئے اوراپنا چہرہ دیوار کی طرف کر لیا اور ان