Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
57 - 361
ظالم کا چہرہ بھی نہ دیکھو: 
(9518)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: ظالم کا چہرہ دیکھنا بھی خطا ہے اور گمراہ گر پیشواؤں  کودیکھنا پڑے تو انہیں دل میں بُرا جانوورنہ کہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہوجائیں۔ 
(9519)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: امیروں کے گھروں کو نہ دیکھو اور جب وہ سواریوں  پرکہیں سے گزریں تو انہیں بھی مت دیکھو۔ 
(9520)…حضرت سیِّدُنا عصام بن یزیدجبررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:  لوگوں نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو خلیفہ کا حکم سنایا اور یہ کہ آپ حکام کو مطلوب ہیں توارشاد فرمایا: کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں حُکّام کے رسوا کرنے سے ڈرتا ہوں؟نہیں ، بلکہ میں تو ان کوعزت دینے سے خوف زدہ ہوں۔ 
مال داروں کے لئے جھکنا پسند نہیں: 
(9521)…حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن سُلَیْم طائفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں:  امیرِ مکہ محمد بن ابراہیم ہاشمی نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے پاس دو سو دینار بھیجے تو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا، میں نے کہا: ابو عبداللہ!گویا آپ ان پیسوں کو حلال نہیں سمجھتے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: کیوں نہیں، میرے باپ داداتحائف لیتے رہے ہیں مگر مجھے مالداروں کے لئے جھکنا پسند نہیں ۔ 
(9522)…سیِّدُناابوشہاب عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّاب بیان کرتے ہیں:  میں ایک رات حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کے ساتھ تھا، آپ نے دورسے آگ دیکھی توپوچھا:  یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا:  کسی سپاہی کی آگ ہے ۔ آپ نے فرمایا: ہمیں کسی اور راستے سے لے چلو، ہم ایسوں کی آگ(یافرمایا: ) روشنی سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے ۔ 
عہدۂ قضاقبول  نہ کیا: 
(9523)…حضرت سیِّدُنا عطا بن مسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیِّدُناعُبَیْدبن جَنّادعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَادکو بتایا کہ جب مہدی خلیفہ بنا تو اس نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو بلوایا جب آپ آئے توخلیفہ نے اپنی انگوٹھی اُتارکر آپ کی طرف اچھالتے ہوئے کہا: ابو عبداللہ! یہ میری انگوٹھی ہے توآپ اس اُمت میں