وضوکیاکرتے تھے جیسے حدث(وضوتوڑنے والی چیزوں) کی وجہ سے کرتے تھے ۔ اپنی خلوت وتنہائی کواچھاکرلو اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہاری جلوت کواچھافرمادے گا، اپنے اورربّعَزَّ وَجَلَّکے درمیان معاملہ درست رکھووہ تمہارے اور لوگوں کے مابین معاملات درست رکھے گا۔ اپنی آخرت کے لئے عمل کرو اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں تمہارے دنیاوی معاملات میں کافی ہوجائے گا، اپنی دنیا کو آخرت کے عوض فروخت کر دو دونوں کانفع پاؤ گے اور اپنی آخرت کو دنیا کے بدلے نہ بیچوورنہ دونوں کا نقصان اٹھاؤ گے ۔
(9494)…حضرت سیِّدُنا بشر بن حارث عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَا رِث نے فرمایا: میں جس کا پیروکار ہوں بلکہ جس کی تمام باتوں کا پیروکار ہوں وہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی کتاب ” جامع سفیان “ ہے ۔
(9495)…حضرت سیِّدُنا محمد بن مسلم طائفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں: جب تم کسی عراقی کو دیکھو تو اس کے شر سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگو اور جب حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو دیکھو تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے جنت کا سوال کرو۔
(9496)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: میں نے حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کبھی کسی چیزکے بارے میں نہ پوچھابلکہ بہت سی ملاقاتوں میں انہوں نے مجھ سے سوال کیا۔
(9497)…حضرت سیِّدُنا امام اَوزاعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: جب حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عون اور حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کا وصال ہواتو لوگ ہلاکت میں پڑ گئے ۔
جاہل عابد اور فاسق عالِم کا فتنہ:
(9498)…حضرت سیِّدُناسفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: پہلے یہ کہاجاتاتھاکہ جاہل عابداورفاسق عالِم کے فتنے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی پناہ مانگوکہ جاہل عابداورگناہ گارعالِم کے فتنہ سے بچوکیونکہ یہ ہرکسی کے لئے فتنہ ہے ۔
(9499)…مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے کہا: میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تم مجھ سے کیونکر محبت نہ کرو گے کہ تم میرے چچازاد ہو نہ پڑوسی۔
شکم سیری اور زیادہ ہنسنے کا نقصان :
(9500)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: ” شکم سیری سے بچو کہ یہ دل سخت کرتی ہے ،