بنا کر دنیا کے سامنے اسلام کی حسین صورت پیش کی، جن کے کارناموں نے سارے عالَم کو وَرطَۂ حیرت میں ڈال دیا۔ یہی وہ ہستیاں ہیں جن کے نادر ونایاب اَقوال کے موتی اوراعلیٰ سیرت وکردار کے نمونے آج بھی مسلمانوں کو ان کا کھویا ہوا وہ مقام دلا سکتے ہیں جس کے لیے وہ اغیار کی روشن خیالیوں کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں، ان کے فکری اِضْطراب کاقراراورقلبی اُلجھنوں کا سُلجھاؤسلف صالحین کی سیرت وکردار میں پِنہاں ہے اورمُسلمِ اُمَّہ کی رہنمائی کے لیے اَسلافِ اُمَّت کی روشن سیرتوں کویکجاکرکے آنے والی نسل پراِحسان کرنے والوں میں ایک نام حافظ ابونعیم احمدبنعبْدُاللہاصفہانی شافعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیکابھی ہے جنہوں نے اَسلاف کی پاکیزہ سیرتوں اور کارناموں پرمشتمل مشہورِ زمانہ نادر ونایاب کتاب ” حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء “ لکھ کر مُسلمِ اُمَّہ پراِحسان کیا ہے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکے شعبہ تراجِمِ کُتُب(عربی سے اُردو)سے اس کتاب کی ابتدائی چھ جلدیں ” اللہ والوں کی باتیں “ کے نام سے زیورِترجمہ سے آراستہ ہوکرمنظَرِعام پرآچکی ہیں۔ اس وقت کتاب کی ساتویں جلد کا ترجمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ یہ جلدنوبزرگوں بالخصوص اپنے زمانے میں عِلْمِ حدیث کے ان شہسواروں کے مُحَیِّرُالْعُقُوْلتذکروں پرمشتمل ہے جنہوں نے خدمَتِ حدیث کی خاطردنیا وی آسائشوں کوٹھکراکراِنتہائی دیدہ دلیری سے بڑی بڑی آزمائشوں کا سامنا کیا۔ اس پرترجمہ، تقابل، نظرثانی، پروف ریڈنگ اورتخریج وغیرہ کے کام میں شعبہ کے تمام ہی اسلامی بھائی شریک رہے بالخصوص تین اسلامی بھائیوں نے بھرپور کوشش فرمائی: (۱)…ابوواصف محمد آصف اقبال عطّاری مدنی(۲)…محمد امجد خان عطّاری مدنی(۳)…محمدخُرم عطّاری مدنیسَلَّمَہُمُ الْغَنِی۔ شرعی تفتیش دارُالافتااہلسنت کے مُتَخَصِّص اسلامی بھائی محمدکفیل عطاری مدنیسَلَّمَہُ الْغَنِینے فرمائی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں دعاہے کہ اپنی دنیاوآخرت سنوارنے کے لئے ہمیں اس کتاب کوپڑھنے ، اس پرعمل کرنے اوردوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص مفتیانِ عِظام اورعُلَمائے کرام کی خدمتوں میں تحفۃً پیش کرنے کی سعادت عطافرمائے اورہمیں اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے کی توفیق اورمَدَنی قافلوں میں سفرکرنے کی سعادت عطافرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلساَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکودن پچسویں اوررات چھبیسویں ترقّی عطافرمائے !
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجِم کُتُب(مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ)