Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
49 - 361
 پاس ایسی باتیں پاتا ہوں جو اوروں کے پاس نہیں پاتا۔  “ جب میں نے حضرت سیِّدُنا ایوب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھ سے فرمایا:   ” انہیں باتوں کی وجہ سے میں ان پر خوفزدہ ہوں۔  “ 
(9484)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی بندے کے ساتھ بھلائی  کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے قول وفعل کی درستی عطا فرماتا ہے اوراُسے گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ 
(9485)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جس نے کسی بدمذہب کی بات توجہ سے سنی اور اسے اس کا بدمذہب ہونا معلوم تھاتووہ اللہتعالیٰ کی امان سے نکال کر نفس کے سپرد کر دیا گیا۔ 
بدعت سے بچانے کا نسخہ: 
(9486)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  جو بدعت والی بات سنے وہ اپنے ساتھیوں کو نہ بتائے یوں وہ بدعت کو ان کے دلوں میں ڈال نہیں سکے گا۔ 
(9487)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے جس سے حجت کی اس پر غالب آئے ۔  
ایمان اور اسلام ایک ہیں: 
(9488)…ایوب بن سوید سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:  اسلام اور ایمان ایک ہی  ہیں پھر یہ آیت تلاوت کی: 
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ(۳۵) فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ(۳۶)  (پ۲۷، الذٰریٰت: ۳۵، ۳۶)
ترجمۂ کنز الایمان: تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے  نکال لیے توہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا۔
(9489)…حضرت سیِّدُنا یوسف بن اَسباطرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے فرمایا: یوسف!جب تمہیں مشرق میں کسی صاحِبِ سنَّت(یعنی بدعت سے بچ کرسنَّت پرچلنے والے )کاپتا چلے تواسے سلام بھیجواورجب مغرب میں کسی صاحِبِ سنَّت کاپتاچلے تواسے بھی سلام بھیجوکہ(فی الوقت)اہلسنت وجماعت کم  ہوگئے ہیں۔ 
(9490)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: حضرت سیِّدُنا عثمان بن ابو صفیہ رَحْمَۃُ اللہِ