(9445)…حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: جس نے حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو حضرت سیِّدُنا ابوبکروعُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا پر فضیلت دی اس نے ان دونوں، حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی اور دیگر صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو عیب لگایا۔
(9446)…حضرت سیِّدُناسفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: جس نے حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکوحضرت سیِّدُناابوبکر، حضرت سیِّدُناعمراورحضرت سیِّدُناعثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمپرفضیلت دی اس نے مہاجرین و انصار کو عیب لگایا۔
انفرادی واجتماعی معاملات:
(9447)…حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: ہم اجتماعی معاملات میں امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَرفاروقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قول پر عمل کریں گے اورانفرادی معاملات میں ان کے صاحبزادے حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے قول پر عمل کریں گے ۔
جَہْمِیَّہ اور قَدرِیَّہ کافر ہیں:
(9448)…حضرت سیِّدُناعماربن عبْدُالجبارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّاربیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُناعبدُاللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو فرماتے سنا: حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا: جَہْمِیَّہ وقَدرِیَّہ کافر ہیں۔ تو میں نے ان سے عرض کی : آپ کی اپنی رائے کیا ہے ؟ توارشاد فرمایا: میری رائے وہی ہے جو حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی ہے ۔
بدمذہب کے پیچھے نمازکی ممانعت:
(9449)…حضرت سیِّدُنا بشر بن منصور عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفُوْر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا سفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے سوال کیا: میرے دروازے کے سامنے مسجد ہے جس کا امام بدمذہب ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنا۔ اس نے کہا: کبھی رات میں بارش بھی ہوتی ہے اور میں بوڑھا آدمی ہوں؟ فرمایا: تب بھی اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنا۔