Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد: 7)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
322 - 361
دیکھی ہے ۔ (1)
(10952)…حضرت سیِّدُنا جابر بن سمرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت  ہے کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وصالِ ظاہری سے پہلے بیٹھ کر نماز ادا فرمائی ہے ۔  (2)
(10953)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن ابو اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضور نبی اکرم، رسولِ محتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، ان میں ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے ۔ (3)
(10954)…(الف)حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن ابو اوفیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک نمازِجنازہ پڑھائی تو اس پر چار تکبیریں کہیں۔ (4)
(10954)…(ب)حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ خلق کے رہبر، محبوبِ ربِّ اکبرصَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس غلام نے اپنے آقایا اس کے گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو وہ زانی ہے (5)۔ (6)
عورتوں کو مسجد نہ جانے کا حکم کیوں؟
(10955)…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے فرمایا: اگر میرے سرتاج، صاحبِ معراج صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وہ نئی نئی باتیں ملاحظہ فرماتے جو آپ کے بعد عورتوں نے کی ہیں تو ضرور انہیں مسجد سے منع فرمادیتے ، جیسے بنی اسرائیل کی عورتیں منع کردی گئی تھیں۔ (7)
(10956)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ میں نے سرورِ کونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کودیکھا کہ آپ نے حالتِ سفر میں موزوں پرمسح کیا۔  (8)
امام کے پیچھے تلاوت کی ممانعت: 
(10957)…حضرت سیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ مُعلّمِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جس کاکوئی  امام ہو تو امام کی قراءت ہی اس کی قراءت ہے ۔ (9)
(10958)…حضرت سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بالی والے دانے کو کھلے دانے کے عوض، درخت پر لگے پھلوں کو اسی قسم کے اتارے ہوئے پھلوں کے عوض اور درخت پر لگی کھجوروں کو چند سالوں کے ادھار پر بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔ (10)
(60-10959)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رحمتِ کونین، شہنشاہِ دارین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جوجمعہ کی نماز کے بعد نماز پڑھے وہ چار رکعات پڑھے ۔ (11)
مالِ مسلم کی حرمت: 
(10961)…حضرت سیِّدُنا عبْدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رحمتِ عالَم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  مسلمان کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے ۔ (12)
(10962)…حضرت سیِّدُنا براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ میری ملاقات میرے ماموں جان حضرت سیِّدُنا ابو بُردہ بن نِیاررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ہوئی ان کے پاس ایک جھنڈا تھا، میں  نے کہا:  آپ کہاں جا رہے ہیں؟ فرمایا:  مجھے حضور نبیِّ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس شخص کی گردن مارنے کے لئے بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کے مرنے کے بعد اس کی بیوی سے نکاح کر لیا۔ (13)


________________________________
1 -   معجم کبیر، ۲ / ۲۴۱، حدیث: ۲۰۰۹
2 -   مسلم، کتاب صلاة المسافرین، باب جواز النافلة قائما وقاعدا   الخ ، ص۳۷۰، حدیث: ۷۳۴
3 -   مسند امام احمد، حدیث عبد اللّٰه بن ابی اوفی، ۷ / ۴۷، حدیث: ۱۹۱۳۴
4 -   معجم صغیر، جزء۱، ص۹۷، حدیث: ۲۷۰
5 -   امام شافعی و احمد کے ہاں غلام کا نکاح بغیر مولیٰ کی اجازت کے منعقد ہی نہیں ہوتا لہذا اگر بعد میں مولیٰ اجازت بھی دے دے تب بھی درست نہیں مگر امام اعظم اور امام مالک کے ہاں نکاح مالک کی اجازت پر موقوف رہتا ہے ، اگر جائز رکھے تو جائز ورنہ باطل جیسے نکاح فضولی کا حکم ہے ۔ اس حدیث کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مالک کے انکار کے باوجود غلام نکاح کرے تو نکاح باطل ہے اور وطی حرام، یا مالک کی اجازت سے پہلے وطی درست نہیں جیسے تمام موقوف نکاحوں کا حکم ہے ۔ (مراٰۃ المناجیح، ۵ / ۲۹)
6 -   ابو داود، کتاب النکاح، باب فی نكاح العبد بغير إذن سيده، ۲ / ۳۳۱، حدیث: ۲۰۷۸
7 -   مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاة، باب شهود النساء الجماعة، ۳ / ۵۷، حدیث: ۵۱۲۷
8 -   مصنف ابن ابی شیبة، کتاب الطھارة، باب فی المسح على الخفين، ۱ / ۲۰۶، حدیث: ۲۱
9 -   ابن ماجہ، کتاب اقامة الصلاة، باب اذا قرأ الامام فانصتوا، ۱ / ۴۶۳، حدیث: ۸۵۰
10 -   المجالسة وجواھر العلم، الجزء السادس والعشرون، ۳ / ۲۷۴، حدیث: ۳۶۱۳
11 -   مسلم، کتاب الجمعة ، باب الصلاة الجمعة، ص۴۳۶، حدیث: ۸۸۱
12 -   البحر الزخار، الاعمش عن ابی وائل عن عبد الله، ۵ / ۱۱۷، حدیث: ۱۶۹۹
13 -   ترمذی، کتاب الاحکام، باب فیمن تزوج بامرأة ابيه، ۳ / ۷۸، حدیث: ۱۳۶۶